پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 7 ستمبر کو لیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے پیغام کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی 6 ستمبر کو لاہور میں رپورٹ کریں گے، جہاں 7 اور 8 ستمبر کو ان کے فٹنس ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔ فٹنس ٹیسٹ میں سپرنٹرز، سکاٹس، ون اے تھری، اور جم سیشن شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 2 روز قبل لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مکمل کیے جا چکے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کے بعد سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی 8 ستمبر کی رات کو فیصل آباد رپورٹ کریں گے۔
فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ جس کے ذریعے ان کی کارکردگی کی مزید نگرانی کی جائے گی۔