عمران خان کی رہائی کیلئے قوم تیار ، 8ستمبر کاجلسہ ہر صورت میں ہوگا، حلیم عادل

عمران خان کی رہائی کیلئے قوم تیار ، 8ستمبر کاجلسہ ہر صورت میں ہوگا، حلیم عادل

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 8ستمبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جلسوں کی اجازت کے تعین کے حوالے سے سینیٹ میں پیش ہونے والے بل پر صوبائی صدر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کو پہلے سے اجازت نامہ دیا جا چکا ہے، جلسہ کوئی نہیں روک سکتا اگر جلسہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو قوم پیچھے نہیں ہٹے گی اور اگلے پڑائو کا تعین قوم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بل پیش کرنا اظہار آزادی کے خلاف ہے۔

پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کو پُر امن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے آنے والی حکومت پاکستان کوریپبلک بنانا چاہتی ہے ، ایسے بل پیش کرنے کے بجائے ایسی قانون سازی کی جائے جس سے ملک و قوم کی ترقی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عملے کو وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام مخالف قانون سازی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، فارم 47 کی حکومتیں ملک میں انتشار کی سیاست کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے قوم تیار ہے 8 ستمبر 2024 کو اسلام آباد کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *