پشاور کی 23 سالہ رہائشی نیہا مظہر قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کی عکاسی اورمعاشرتی مسائل کو اس خوبصورتی سے کینوس پر منتقل لرتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
پشاور کی 23 سالہ رہائشی نیہا مظہر ہے تو ماہر معیشت لیکن ان کا شوق ہے مختلف فن پارے تخلیق کرنے کا۔ قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کی عکاسی ہو یا معاشرتی مسائل اور کچھ اور نیہا مظہر اسے پینٹنگ کی مدد سے بناتی ہے۔ نیہا کے بنائے گئے فن پارے ایسے باکمال کہ دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جاتا ہے اور ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ 23 سالہ نیہا نے ماسٹر فنانس کے شعبے میں کیا ہے لیکن اس کا شوق ہے کہ وہ مختلف فن پارے تخلیق کریں اور اس فن کو وہ دوسروں کو منتقل کریں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کا پہلی آرٹ اسٹوڈیو کھول لیا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے بلکہ دوسرے فنکاروں کے بنائے گئے خوبصورت آرٹ ورک کی نمائش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز : پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا
نیہا کے مطابق انہوں نے ابتدائی مرحلے میں اپنے بنائے گئے پینٹنگز کو فروخت کرنے کیلئے یہ اسٹوڈیو بنایا لیکن پھر سوچا کہ کیوں نہ دوسرے فنکاروں کو بھی یہ موقع دیا جائے کہ وہ بھی اپنے فن کی نمائش دنیا بھر میں کریں اور اس کے زریعے پیسے کمائے۔ نیہامظہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کوئی ان کے اس اقدام کو پسند کر رہا ہے جس سے انہیں کافی حوصلہ ملتا ہے۔ ننھے بچوں کو بھی اس فلیڈ میں لانے کیلئے یہ سہولت دی ہے کہ وہ آئے اور 3 ماہ کے قلیل وقت میں یہ ہنر سیکھے بغیر کسی فیس کے۔ ان کے مطابق اس وقت ان کے ساتھ 15 سے زائد طلبہ زیر تربیت ہے جو پینٹنگ سیکھ رہے ہے۔ نیہا نہ بتایا کہ آئیل پینٹنگ ہو یا واٹر اور کسی اور قسم کا سب میں انہیں مہارت حاصل ہے۔اب تک وہ درجنوں فن پارے تیسر کرچکی ہے۔جس میں انہوں نے مختلف چیزوں ،مسائل کی عکاسی کی ہے۔