گیس 24 گھنٹے کے لئے بند رہے گی، اہم خبر

گیس 24 گھنٹے کے لئے بند رہے گی، اہم خبر

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی فراہمی 24 گھنٹے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صنعتی سرگرمیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز کراچی سمیت دیگر علاقوں میں صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق گیس کی بندش اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک جاری رہے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مختلف شعبوں میں گیس لوڈ کو منظم کرنے اور سسٹم میں گیس کے پریشر (لائن پیک) کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ اس بندش سے صنعتی پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم یہ اقدام گیس کے نظام کی بہتری اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سلنڈر دیں اور پورا مہینہ مفت بریانی کھائیں: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے ریسٹورنٹ کو انوکھی آفر پر مجبور کر دیا

Related Articles