آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزکے پہلے میچ کے دوران پاور پلے میں 113 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈنبرگ میں کھیلے گئےپہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میںآسٹریلیا نے سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے 155 کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
اس میچ میں کینگروز نے پاورپلے میں سب سے زیادہ 113 رنز بنانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ہیڈ نے 17 بالز پر50رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ مشترکہ آسٹریلوی ریکارڈ میں ساجھے داربنے، انہوں نے 25گیندوں پر 80رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اس میں 12 چوکے اور 5 دھواں دار چھکے بھی شامل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوم ٹیسٹ سیریز، سپر سٹار بابر اعظم بنگلہ دیش کیخلاف فلاپ شو رہے
ان کے علاوہ کپتان مچل مارش نے 39 اور جوش انگلس نے 27 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، مارک واٹ نے 2 پلیئرز کوپویلین کی راہ دکھائی ، قبل ازیں ناکام سائیڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹ پر 154 رنز اسکور کئے، جورج مونسے 28، میتھیوکراس 27اور کپتان رچی بیرنگٹن 23رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے، سین ایبٹ نے 3 جب کہ زیویئر بارٹلیٹ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔