زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دہشت گردی کے شبہےمیں کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لیا جا سکے گا۔
حکومتی زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیوریٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان خصوصی اختیارات کے تحت سیکیوریٹی فورسز کسی بھی مشکوک شخص کو دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور اس ترمیم سے سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردی کے خلاف مزید موثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔ حکومتی زرائع کے مطابق ترمیم کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔