ہنڈا 125 کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

ہنڈا 125 کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا۔

نئے ماڈل کی رونمائی کی تقریب کمپنی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کی گئی، جس میں ہونڈا کے بڑے ڈیلرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکا نے ہونڈا کے عروج اور جدوجہد کی مثالیں پیش کیں اور کمپنی کی کامیابیوں کو سراہا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ہونڈا نے حال ہی میں اپنی مشہور موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا تھا، جو پیٹرول کی بچت اور پائیداری کی خصوصیات کی بنا پر صارفین کی پسندیدہ ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کی پہچان اس کی پائیداری اور صارفین کی پسندیدہ انوکھی آواز ہے۔

کمپنی تین ویرنٹس میں ہونڈا 125 پیش کرتی ہے۔جن میں کک اسٹارٹ، سیلف اسٹارٹ، اور گولڈ ماڈل شامل ہیں۔ نئے ماڈل کے لیے کمپنی نے نیا سلوگن “دی ساونڈ آف پاور” متعارف کروایا ہے، جو کہ اس موٹرسائیکل کی طاقتور کارکردگی ظاہر کرتا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *