حکومت کیساتھ مذاکرات سے متعلق عمرایوب کااہم بیان آگیا

حکومت کیساتھ مذاکرات سے متعلق عمرایوب کااہم بیان آگیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے قبل ماحول بہترکرے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکےپروگرام میں ثمرعباس سے گفتگو کے دوران عمرایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نےاپنےکیسزکےلیےاین آراوٹولیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بوگس مقدمات بنائے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وکلا ءسےمشاورت کریں گے ۔

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سےکوئی لینا دینا نہیں، ان کا جنرل (ر ) فیض حمید کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں میر ا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کوکسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سےاسمبلی میں آئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے لئے محمو د خان اچکزئی کی کسی جگہ ابھی سیریس بات نہیں ہوئی ، بانی پی ٹی آئی نےمحمود اچکزئی کوبات چیت کا اختیاردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ، یہ ہائبرڈ نظام چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہےتو عمران خان ، شاہ محمود قریشی کےکیسزختم کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصرنے اسلام آباد میں اجتماع سے متعلق بل کی منظوری کوغیر قانونی قراردیدیا

8ستمبر کو ہونے والے متوقع جلسہ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ ہرحال میں ہوگا ، اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) حکومت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود کہہ چکے ہیں حکومت میں ان کی شمولیت سیاسی موت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *