سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اب 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی جہاں سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2497 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

یہ تبدیلیاں ممکنہ طور پر عالمی مالیاتی حالات، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سپلائی اور ڈیمانڈ کے عوامل کی بنیاد پر ہوئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *