لاہور میں نا معلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

لاہور میں نا معلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

رواں سال میں شہر لاہور سے 496نامعلوم لاشیں برامد ہوئی ہیں جن میں 22 خواتین کی نامعلوم لاشیں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے رواں سال 2024 میں 432 لاوارث لاشوں کی تدفین کی جبکہ شہر بھر سے 496 لاشیں برآمد ہوئی،ترجمان ایدھی کے مطابق شہر کے تین مردہ خانوں میں 64 نامعلوم لاشیں ابھی بھی تدفین کی منتظر ہے ، شہر بھر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر ان کو شہر کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کیاجاتا ہے، ماہ جنوری میں 43 ، ماہ فروری میں 45 ، ماہ مارچ میں 43 ، ماہ اپریل میں 32 ،ماہ مئی 65 ، ماہ جون 78 ،ماہ جولائی 82 ، ماہ اگست میں 44 لاشیں کی تدفین کی گئی شہر بھر سے ملنے والی 22 خواتین اور 16 بچوں کی تدفین کی گئی۔

مزید پڑھیں: 8 ستمبرکو عوام حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان

،ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے رواں سال ماہ فروری میں بائیو میٹرک سسٹم کا اغاز کیا، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اب تک 200 سے زائد نامعلوم لاشوں کا بائیو میٹرک کیا گیا، جن میں سے 190 کے قریب لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی،ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ سسٹم کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے ،ایدھی کے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اب قبروں پر نمبر نہیں نام لکھے جائیں گے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *