پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ وہ پارٹی سیکرٹری اطلاعات ہیں اور ان کے ہٹائے جانے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے میری ملاقات متوقع ہے اور اگر ہٹانے کی بات ہوئی تو خود عہدہ چھوڑ دوں گا۔ رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی پوزیشن کا تبدیل ہونا ایک اچھی روایت ہے۔
مزید پڑھیں: 8 ستمبرکو عوام حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان
انہوں نے نیب ترامیم کے خلاف دائر کردہ پٹیشن کا ذکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے اس وقت کہا تھا کہ یہ معاملہ صرف ان کی ذات کا نہیں بلکہ ریاست اور عوام کا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کرپشن کرنے والوں کا احتساب نہ ہوا تو عام عوام کا بھی احتساب نہیں ہونا چاہیے۔
رؤف حسن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو واپس لے لیا ہے اور اب وہ قانون بن چکا ہے، جسے ہر شہری استعمال کر سکتا ہے۔ عمران خان پر جتنے بھی مقدمات ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ سب جعلی کیسز ہیں، بشمول توشہ خانہ ٹو کے۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گےاور اگر وہ خود کو مؤثر نہ سمجھیں تو عہدہ چھوڑنے پر غور کریں گے۔