سابق صدر عارف علوی تحریک انصاف کی پرانی ویڈیو آج کے جلسے سے منسوب کربیٹھے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف سے منسلک اکاؤنٹ نے جو ویڈیو آج کے اسلام آباد جلسے سے منسلک کی ہے جس کو سابق صدر عارف علوی نے بھی آگے شئیر کیا ہے ۔
دراصل بالکل یہی اکاؤنٹ اس وڈیو کو آج سے 16 دن پہلے بھی شئیر کرچکا ہے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو آج کے جلسے کی نہیں ہے بلکہ یہ پُرانی وڈییو ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا میدان سج گیا، سنگجانی مویشی منڈی میں قائم جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر اسلام آباد آنے والے اہم راستے 39 مقامات پر بند ہیں۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس، ریڈ لائن، گرین لائن اورنج لائن، بلیو لائن، پنک بس سروس اور فیڈر روٹس بھی بند کر دیے گئے۔
اسلام آباد میں جلسے کے لیے آنے ہونے والے کارکنوں کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتِ حال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں، عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔