پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

 پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے اور دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد کے سنجگانی میں ہونے والا جلسہ چار  بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچے ہیں۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں بھی قافلے راستے میں ہی ہیں۔

جلسہ گاہ میں لوگوں کی کافی تعداد موجود ہے ،حماد اظہر پھر ایک بار منظر عام پر آگئے اور جلسے سے خطاب کیا، اس کے علاوہ شیر افضل مروت، راجا ناصر عباس، جمشید دستی، عون عباس پبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراسٹیج پر موجود ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ جلسہ گاہ کے قریب پہنچ گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کی بِلا اشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ جلسے کا این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کریں گے، منتظمین سے کہا ہے کہ برائے مہربانی وقت کی پابندی کریں، جلسہ ختم کرنے کے حوالے سے 7 بجے دوبارہ ریویو کیا جائے گا، جلسہ ختم نہ ہوا تو تحریری طور پر غیرقانونی قرار دیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی دیر سے جلسہ گاہ پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ ختم کرنے کا وقت 7 بجے تک دیا تھا۔

جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیا، میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جلسہ گاہ سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *