ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

پانی کی تقسیم اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (انڈس) ایکٹ میں ترمیم بارے قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ارسا ایکٹ میں کسی بھی ترمیم کو سندھی عوام کو قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ پانی پر جنگ ہوجاتی ہے کیونکہ پانی زندگی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی جس کی وجہ سے اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیر آباد ہیں ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارے کتنے ایسے علائقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے ۔

مزید پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک دوسرے سے سخت نالاں

، ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا پاکستان اور سندھ کو بچایا ۔ نثار کھوڑو نےکہا کہ کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر بلوچستان اور کی پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا اور انہوں نے قراردادیں پاس کیں ۔ سندھ کا بیٹا ہونے کا فرض نبھایا اور تحریک التوا جمع کروائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اکثر الزام لگتا رہا کہ کوٹری سے نیچے پانی ضایع ہوتا رہا انہوں نے واضح کیا کہ فیڈریشن سے اپنا حق لینا جانتا ہوں۔

مزید پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کاوزیراعلیٰ کے مشیر کی تقرری کی منظوری سے انکار

ماروی راشدی / پیپلز پارٹی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بننے سے پہلی بھی سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہوتی تھیں اورپاکستان بننے کے بعد بھی چار کمیشن بنےمون سون کے سیلاب بھی سندھ برداشت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کو بھی سندھ برداشت کرتا ہے اورتاریخ گواہ ہے کہ ارسا کی میٹنگ میں سندھ کا نمائندہ ہمیشہ بائیکاٹ کر کہ ہی اٹھتا ہے اس ایوان کی اپنی اہمیت اور خصوصیت ہے، انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم لانے والے شاید تاریخ مطالعہ نہیں کرتے سندھ کے لوگوں نے ایک ڈکٹیٹر کو للکارہ تھا۔ سندھ کے لیے ہماری قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیںگی کالا باغ ڈیم کا منصوبہ دفن کر کہ سندھ کے لوگوں نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا  ہے۔ پی ٹی آئی سے شبیر قریشی نے کہا کہ کراچی میں آج بھی پورا پانی نہیں مل رہا ہے۔پچھلے 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اورکے فور کا منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہوا اور انہوں کہا اعلان کیا کہ میں نثار کھوڑو کی قرارداد کی حمایت کرتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *