سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ایکس ٹوئیٹر کا وی پی این کے زریعے استعمال اور بندش کا معاملہ زیر غور جس میں وزارتِ داخلہ نے وی پی این کے زریعے ایکس (ٹویٹر) تک رسائی کو غیر قانوی قرار دیا ہے۔
چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کمپنیوں کیخلاف 150 شکایات روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں اور
98 فیصد ٹک ٹاک، 48 فیصد میٹا کیخلاف اور یوٹیوب کیخلاف 52 فیصد شکایات متعلق ہوتی ہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ شکایات عام آدمی اور اداروں کی طرف سے موصول ہوتی ہیں اورپاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی پر مواد بلاک کیا جاتا ہے،
مزید پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک دوسرے سے سخت نالاں
انہوں نے کہا کہ ایکس کا معاملہ اسلام آباد، سندھ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔