پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ سائبر سیکورٹی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کی جائے اور حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ فائر وال کی تنصیب سے قبل آئی ٹی انڈسٹری سے مشاورت کی جائے۔ وائس چیئرمین پاشا علی احسا ن نے کہا ہے کہانٹرنیٹ کی طویل بندش سے آئی ٹی کمپنیوں کے آپریشنز بری طرح متاثر ہیں اور انٹرنیٹ کی بندش سے انڈسٹری کو 300 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر وال کے ڈیزائن اور اس کے مقاصد سے دنیا بھر سے ہمارے کلائنٹس میں تشویش ہے۔ وائس چیئرمین پاشا علی احسان نے واضح کیا کہبین الاقوامی کمپنیوں میں رائے پائی جاتی ہے کہ فائر وال سے ڈیٹا پر سمجھوتا ہوگا جس سےآئی ٹی انڈسٹری اس ڈیجیٹل رکاوٹ کو معیشت کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا جائے،
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان کے لیے سامنے آ گئے
وائس چیئرمین پاشا علی احسان نے کہا کہ حکومت سائبر سیکورٹی اور نیشنل انٹرسٹ کے تحفظ کیلئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کرے اور حکومت سے استدعا کی ہے کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔

