پاکستان کا افغان طالبان کو پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت پر منہ توڑ جواب

پاکستان سیکوریٹی زرائع کے مطابق گزشتہ روز 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی جس کا پاکستان کی بہادر سیکوریٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سیکوریٹی زرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز اعلی الصبح افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی جس پرپاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور پاکستان کے سیکوریٹی زرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا 2025 کے حج سیزن کے لیے ٹائم لائن کا اعلان

سیکوریٹی زرائع کی اطلاعات کے مطابق اب تک16 افغان طالبان ہلاک جبکہ27 زخمی ہو چکے ہیں۔طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے ۸ اور ۹ ستمبر کی شام تک جاری رہا اور پاکستان کی جوابی فائرنگ میں افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان کے سیکوریٹی زرائع کا کہناہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *