اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا، آج سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا، آج سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اور آج سے اسٹیبلشمنٹ اور کسی اور جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہ کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اور میں آج سے اسٹیبلشمنٹ اور کسی بھی دوسری جماعت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت دی تھی، میں نے کبھی کسی کو بات کرنے سے نہیں روکا۔ 8 ستمبر کوجلسے کی تاریخ اور این او سی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دیا گیا تھا۔ اجازت ملے یا نہ ملے ہم 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا جو اخبارات میں شائع ہوتا ہے۔ ایک صوبائی وزیر اعلیٰ کو اٹھا کر آپ نفرت بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی کا فوری ایکشن: ایف آئی آر میں نامزد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا حکم

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کے بیان سے بغاوت بھڑکانے کا تاثر ملتا ہے؟ کیا آپ بغاوت پر اکسا رہے ہیں؟” مران خان نے جواب دیا کہ ہم نے کیا بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈاپور نے قوم کے جذبات کی نمائندگی کی ہے اور میں علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگتا ہے وہ بزدل ہے اور اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں پارٹی چھوڑ دینی چاہیے۔

کئی سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ فیصل واوڈا آپ کے ترجمان ہیں۔ آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کریں۔ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے لاعلم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *