خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف ایف آئی آر درج کر وادی اوراینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نےعدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ہمایوں دلاور کے خلافسرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور اسپیشل جج ہمایون دلاور کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد نے ہمایون دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت پر سنگجانی میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اس مقدمے میں ملزموں نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کڑوروں روپے کا نقصان ہوا۔