پاکستان تحریک انصاف کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی ایس 112میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کو کامیابی مل گئی۔جس کے بعد سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک اضافی نشست حاصل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں پرسوں کے ری ایکشن کا نتیجہ ہیں، خواجہ آصف
ایک اور نشست حاصل ہونےکے بعد پیپلزپارٹی کی پارلیمانی حیثیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ تاہم تحریک انصاف کے سربلند خان کی کامیاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا لگے گا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے محمد آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سر بلند خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان کامیاب ہوئے تھے۔