فیصل واوڈا کو گالی دینے والی پی ٹی آئی خاتون سینیٹر کی رکنیت معطل کر دی گئی

فیصل واوڈا کو گالی دینے والی پی ٹی آئی خاتون سینیٹر کی رکنیت معطل کر دی گئی

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، پی ٹی آئی خاتون سینیٹر نے گالی دیدی۔

سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کی خاتون سینیٹر فلک ناز کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون سینیٹر نے فیصل واوڈا کو گالی دیدی جس پر حکومتی سینیٹرز فیصل واوڈا کی حمایت میں بول پڑے اورپی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر ایمل ولی نے فلک ناز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر فلک ناز معافی نہیں مانگتی تو میں ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دوں گابعدازاں فلک ناز چترالی کی سینیٹ کی رکنیت دو روز کیلئےمعطل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو رہا کر دیا گیا

اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کے ساتھ کام شروع ہوا ہے۔اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان ہے کوٹھہ نہیں،سارجنٹ کو بلا کر فلک ناز چترالی کو باہر نکالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *