پی ٹی آئی پر شب خون مارنے کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں:سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی پر شب خون مارنے کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں:سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی مرکزی لیڈر سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ لمحہ یے جسکو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ہے۔ اور کسی کا بھی تحریکِ انصاف پر شب خون مارنے کا جواز قابلِ قبول نہیں ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کے ہر طبقے کو ساتھ لیکر نہیں چلیں گے ہم فلاح نہیں پاسکتے، انہوں نے کہا کہ علی امین نے فوج کے کردار کے حوالے سے بات کی ہے اسمیں کوئی معذرت نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صحافت پاکستان میں آج جہاد کررہی ہے اوروزیراعلیٰ کا متمع نظر با لکل وہی تھا جو ہونا چاہئے اورجو کہی گئی وہ سیاق سباق سے ہٹ گئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کو خدارا اب آزاد کردو ہم نے پاکستان 77 سال ضائع کئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی،ہم سے مراد وہ لوگ جو سمجھتے ہیں پاکستان کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جو ہوا پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن تھا۔

مزید پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی کا فوری ایکشن: ایف آئی آر میں نامزد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ حاضر سروس جنرل کو نادرا کی چئیرمین شپ سے معذول کرتا ہے اسکے پیچھے ایک عزم ہے، کل جو واقع ہوا انتہائی شرمناک ہے،بظاہر سپیکر کے کہنے پر ہواہے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کیا پارلیمان باعث عزت نہیں ہے،آپ نے 9 مئی کو ایک سانحہ بنایا۔ ادھا سچ پورا جھوٹ ہوتا ہے،ایسے حربوں سے آپ ایک جماعت کو ختم نہیں کرسکتے انکا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں بستی ہے،آپ نے پارلمیان پر حملہ کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی اُس جھوٹے پالیمان سے قوانین پاس کئے جارہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر نکلنا چاہتے ہیں مجھے ہزاروں مسیجز آتے ہیں اور یہ ہرفرد کا فریضہ ہے کہ وہ باہر نکلے اپنی آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی آئین اجازت دیتا ہے،اپنے ایک دن پہلے قانون بنایا کہ جلسہ جرم ہے انکا کہنا تھا کہ آپکا مقصد کچھ اور ہے آپ دھونس سے پارلیمان سے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *