ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے سرکاری کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئےنئی پنشن سکیم متعارف
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔