سابق وفاقی وزیر اور بانی عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےکہا کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے ،موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ مخدوش سیاسی صورتحال کا تمام تر فائدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہے،انہوں نے کہا کہ جو قدم بھی یہ اٹھاتے ہیں ان کو ہی نقصان ہوتا ہے، انکا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ لال حویلی کی ملکیت کے حوالے سے آج شیخ رشید کی سیکرٹری وزارت مذہبی امور ذولفقار حیدرکے دفتر میں پیشی تھی اور اس موقع پر شیخ رشید احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے ،ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے نوٹس ملا کہ میں سیکرٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہوجاوں ،کہا گیا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی، ساڑھے نو بجے بلایا گیا لیکن سیکر ٹری مذہبی امور موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ دسمبر تک تحریک انصاف کی حکومت بن جائیگی،اسد قیصر نے اشارہ دیدیا
شیخ رشیداحمد نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے میری وہاں رہائش ہے اورمجھے سیاسی ایشوز کی وجہ سے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس جاری کیا ، انکا کہنا تھا لال حویلی پونے تین مرلے پر ہے اور 19گھر اس کے پیچھے اور ہیں،بجلی بلوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بجلی کا بل تو عوام کو لڑ گیا ہے۔


