پولیس نے جاوید بٹ کے قاتل کا سراغ لگا لیا

پولیس نے جاوید بٹ کے قاتل کا سراغ لگا لیا

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جاوید بٹ کے قاتل کا سراغ لگا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کا قاتل موٹرسائیکل سوار مشتبہ شخص نکلا ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والا شوٹر اظہر ہے۔ شوٹر اظہر نے گڑہی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشہ چلانے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل ، شوٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی، تصاویرمنظر عام پر آگئیں

پولیس کے مطابق شوٹر اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی ہے اور ساندہ کے علاقے میں رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کرتا تھا۔قتل سے دو روز قبل شوٹر اظہر رکشہ سٹینڈ سے غائب ہو گیا تھا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں شوٹر اظہر کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور اس کے اہل خانہ کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے جوکہ گھر کو تالے لگا کر روپوش ہو گئے ہیں۔

تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی کہ شوٹر اظہر نے جاوید بٹ کو کس گروپ کے کہنے پر قتل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر اظہر کی گرفتاری سے جاوید بٹ کے قتل کا معمہ حل ہونے کی امید ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *