ایف بی آر کا نان فائلر اور غلط گوشوارے جمع کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ایف بی آر کا نان فائلر اور غلط گوشوارے جمع کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس اہداف یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نا مکمل ریٹرن فائل جمع کروانے والوں کو جرمانوں اور نان فائلرز کو یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس اہداف یقینی بنانےکے لیے ملک میں سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نا مکمل ریٹرن فائلز جمع کروانے والوں کو 10 لاکھ تک جرمانے اور یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع کرنےکی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط اور نا مکمل ریٹرنز فائل کرنے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی اورغلط اور نا مکمل ریٹرن فائل کرنے پر بجلی ،گیس کے کنکنش منقطع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نامکمل ریٹرنز فائل کرنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمند کئے جائیں گے اور غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کی جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار دس اراکینِ اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ پہنچا دیئے گئے

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے غلط گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور منی لانڈرنگ اقدامات کے ذریعے ان افراد کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئر ون ریٹیلرز پر ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے لئے گئے اقدامات کا اطلاق مینوفیکچررز پر بھی ہوگا اورہنگامی اقدامات ایف بی آر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے تحت لئے جائیں گے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *