خیبرپختونخوا کابینہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری دشمنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کےلئے عملی اقدامات شروع کر د ئیےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
ان کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری دشمنی بن چکی ہے، جعلی وزراء کو مت ماریں، جلسہ اور جلوس ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم جہاں چاہیں گے جلسے اور جلوس نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم تبدیلیوں اور توسیع سے متعلق اعلامیہ جاری
ترجمان کے پی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔