عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کو بھی ایسے نہیں پکڑا جاتا جیسے ایم این ایز کو پارلیمنٹ سے پکڑا گیا، سپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو فوری طور پر استعفیٰ دیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پسند کرنے والوں کا ریمانڈ نہیں لیا جاتا، جو پسند نہیں کرتے تھے ان کا ریمانڈ دیا جاتا ہے۔ 16
ماہ گزر گئے ہیں اور کوئی چالان پیش نہیں کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ 20 سال تک فیصلہ ہونا ناممکن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک برباد ہوگیا، غریب مر گیا، تعلیم کا بُراحال ہے جس سکول میں 3000 بچیاں پڑھتی تھیں، وہاں اب صرف 300 بچیاں ہیں۔
مطالبہ ہے غریب یومیہ مزدور کو کیس سے نکالا جائے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے اگلی تاریخ پر بھی پاکستان کا نام ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ، جس طرح ملکی اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوس نا ک ہے۔
ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور دوست ہیں، اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا، 40دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا 4سال جیل کاٹ لیتا۔ ان کامزید کہناتھا کہ جن سے میری ساری زندگی دوستی رہی۔
انہوں نے مجھے معاف نہیں کیا تو کسی اور کو کیا معاف کریں گے ، ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گاجن کے پاس40دن چلہ کاٹا، لوگوں کو سب پتہ ہے، حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، ان کو پتہ نہیں یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ہیں۔