پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں سنگین معاملہ ہے ، حکومت تعین کرے نقاب پوش کون تھے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے باہر سے اراکین کو حراست میں لیا گیا ، پارلیمنٹ کے باہر سے 3 ممبران گرفتار ہوئے، اصل معاملہ یہ ہے کہ 10ممبران پارلیمنٹ کے اندرسے اغوا کیسے ہوئے؟۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں گھسنے والے نقاب پوش افرادکون تھے ؟ اس کا تعین کرنا وفاقی کابینہ کا کام ہے، جمہوریت میں جدوجہد اور بات چیت بھی ہوتی ہے، پارلیمنٹ سے گرفتاریاں استعفوں سے زیادہ اہم بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا
کون لوگ تھے جنہوں نے اندر آکر ہمارے لوگوں کو گرفتارکیا۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اورمسائل کا حل نکا لنا چاہیے ، سچ بولے بغیر مفاہمت نہیں ہوسکتی، آخر کار سچ بولنا پڑے گا۔