سپریم کورٹ فیصلےکے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

سپریم کورٹ فیصلےکے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کا رویہ پہلے روز سے ٹھیک نہیں رہا اور پارٹی کے ڈی این اے میں مل کر چلنا شامل نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایوان باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آج کچھ نہ کچھ پیش رفت ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اپوزیشن کا رویہ ٹھیک ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ پہلے روز سے ٹھیک نہیں رہا اور پارٹی کے ڈی این اے میں مل کر چلنا شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں پارٹی کے اندر اور باہر آمریت کی فضا ہے، اور وہاں ایک شخص کی چلتی ہے، چاہے وہ فیصلہ غلط ہو یا درست۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے ذریعے تھوڑا بہت اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی، لیکن اس کے کوئی اہم اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *