ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست سے دو چار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے دن پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین ۔ ایک سے ہرا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کپتانی کے بجائے پرفارمنس پر فوکس کریں، یونس خان
ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔ ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا سکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بڑا بیان آگیا
پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست دی ۔ واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کھانے کے بعد پاکستا نی ٹیم اب گروپ 2 میں اپنی بقا ء کی جنگ لڑنے کے لیے پلے آف کھیلے گی۔