ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھاوے ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں جب ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے انہیں قرآنِ مجید بطور تحفہ پیش کیا جس پر اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھوے کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ہونے والی تقریب میں این ہیتھاوے مداحوں سے ملاقات اور آٹوگراف دینے میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھا اور انہیں قرآنِ پاک پیش کیا۔ اس غیر متوقع لمحے پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے تحفہ قبول کیا اور مداح کا شکریہ ادا کیا۔
مداح نے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کو ’ان شاء اللہ‘ کہتے سنا تھا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگر کبھی ملاقات کا موقع ملا تو وہ قرآنِ پاک بطور تحفہ ضرور پیش کریں گے۔
یہ بھیی پڑھیں :رمشا خان کا انٹرویو وائرل ،پرانا بیان حقیقت بن گیا
اداکارہ نے نہ صرف اس تحفے کو عزت کے ساتھ قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جس کے بعد یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں جہاں کئی افراد اداکارہ کے رویے کو سراہ رہے ہیں اور اسے مثبت ثقافتی تبادلے کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

