مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری بلاک یا منتقل کرائیں، پی ٹی اے کی ہدایت

مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری بلاک یا منتقل کرائیں، پی ٹی اے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ انتقال کر جانے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کرایا جائے یا قانونی ورثا کے نام منتقل کرایا جائے تاکہ ان کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز صرف خون کے رشتے داروں یا شریک حیات کے نام چینج آف اونرشپ کے مقررہ طریقہ کار کے تحت منتقل کی جا سکتی ہیں، اس اقدام کا مقصد سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور ٹیلی مواصلاتی خدمات کے قانونی تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اب پیسے نہیں کٹیں گے ، پی ٹی اے نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا

پی ٹی آئی کے مطابق سم کی ملکیت منتقل کرانے کے لیے اہل خانہ کو متعلقہ موبائل کمپنی کے قریبی کسٹمر سروس سینٹر یا مجاز فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا، اس عمل کے دوران فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، وفات کا سرٹیفکیٹ، اصل سم اور سم کے استعمال کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز اگر بروقت بلاک یا منتقل نہ کرائی جائیں تو ان کے غلط استعمال کا خطرہ موجود رہتا ہے، جس سے قانونی اور سیکیورٹی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مرحوم عزیزوں کے نام پر موجود سمز کے بارے میں فوری کارروائی کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ بد استعمال سے بچا جا سکے اور موبائل سروسز کا قانونی ریکارڈ درست اور محفوظ رہے۔

editor

Related Articles