وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں جیل اسیران کی سزاؤں میں 90روز کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید میلادلنبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں قید جیل کے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دی گئی ہے اس طرح سے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90روزکمی کی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ،جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: حکومت مولانا کو منانے میں ناکام ، آئینی ترامیمی بل کتنے روز کیلئے مؤخر
اور اس کیساتھ ساتھ زنا،چوری ،ڈکیتی،اغوا و دہشت گردی اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی ۔65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اطلاق ہو گا۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ہر سال عیدین پر جیل اسیران کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے، اور رواں سال عید میلادالنبی کی مناسبت سے جیل قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز تک کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔