علی امین گنڈاپور نے استعفی سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بیرسٹر سیف، مشعال یوسفزئی اور بیرسٹر گوہر خان سے اہم میٹنگ ہوئی ہے ، قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے استعفی سے متعلق اپنی پوسٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کل بیرسٹر گوہر خان اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور استعفے پر نظرثانی کے لیے بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ اس حوالے سے علی امین کا پیغام کل صبح بیرسٹر گوہر اڈیالہ لے کر جائیں گے۔
مشاورتی اجلاس میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور مشال یوسفزئی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے ذریعے کل صبح علی امین اڈیالہ پیغام بھجوائیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ علی امین آج رات پشاور جا رہے ہیں جبکہ وہ خود کل صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ ان کے مطابق کل صبح گیارہ بجے کے بعد علی امین گنڈاپور استعفیٰ دیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف، بانی پی ٹی آئی کو استعفیٰ نہ دلوانے پر رضامند نہ کر سکے، جس پر بانی نے استعفوں کے معاملے میں ان کی مداخلت پر سرزنش بھی کی۔