22 ستمبر کو پشاور میں موبائل فون سروس کیوں معطل کی جائیگی ؟ وجہ جانیے

22 ستمبر کو پشاور میں موبائل فون سروس کیوں معطل کی جائیگی ؟ وجہ جانیے

پشاور کے بعض علاقوں میں 22 ستمبر کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ( MDCAT )کے شیڈول کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے موقع پر کمشنر پشاور نے کہا کہ شہر بھر کے تمام امتحانی مراکز کے قریب 4گھنٹے تک موبائل فون سروس دستیاب نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط بھیجا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ٹیسٹ کے دوران دھوکہ دہی و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ موبائل فون کے سگنلز کو روکنے کیلئے امتحانی ہالوں کے اندر اور باہر جیمرز لگائے جائینگے ۔

یہ بھی پڑھیں:جو رسول ؐ کا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو مراکز کے قریب کھڑے ہونے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی سکیورٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی عملے اور امیدواروں کی سکیورٹی کے لئے مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا منصوبہ بنائیں۔ خیبر پختونخوا میں ایم ڈی سی اے ٹی 2024 کا انعقاد خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کر یگا۔ ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے شہر بھر میں مختلف مراکز قائم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم: اشرافیہ ملک سےقانون کی حکمرانی ختم کرنا چاہتی ہے: عمران خان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *