تحریک انصاف کا 21 ستمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا 21 ستمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، جس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ناراض رکن قومی اسمبلی کو منالیا

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور جلسے کے لیے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اس سے قبل پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آئینی ترامیم پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم جمہوریت پر حملہ ہیں اور ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جمہوریت کی موجودگی میں ایسی ترامیم کیسے پیش کی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *