پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی ملکی مفاد میں کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہمارے حکومت کے اراکین کے ساتھ جو روابط ہوئے ہیں اس کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ ہمارے پاس ملکی مفاد کے لیے مذاکرات ہی واحد آپشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے د یں گے : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ہمیں اب مسلم لیگ( ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر نا ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اور حکو متی اسمبلی ارکان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج کا معاملہ: وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب
اب پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی محسوس کر رہے ہیں کہ جو اشارہ سپیکر نے دیا ہے اورسپیکر موجودہ حالات میں غیر متنازع شخصیت بنے ہیں تو اگر وہ اس حوالے سے اپنا مزید کردار ادا کریں تو تمام جو سٹیک ہولڈرز ہیں سیاسی پارٹیز بشمول اسٹیبلشمنٹ کو ٹیبل پر بٹھا سکتے ہیں اور اب یہ ضرورت ہے پاکستان کی۔