پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں دو گولیاں ماری گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل آغا خیل روڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام نے مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے طور پر کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ نواز جو کہ حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی تھا، صبح چار بجے گھر سے نکلا اور اس کی لاش صبح 6:50 پر سڑک کنارے ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کو ممکنہ طور پر کسی اور جگہ ہلاک کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش سپر ہائی وے کے قریب پھینکی گئی۔ عباسی اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔