14 روپے فی یونٹ ریلیف سے کونسے صارفین محروم ہو گئے

14 روپے فی یونٹ ریلیف سے  کونسے صارفین محروم ہو گئے

وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ذرائع کے مطابق یہ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر رکھنے والے صارفین کو فراہم کیا گیا، جبکہ تھری فیز میٹر کے صارفین اس ریلیف سے محروم رہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز دونوں قسم کے صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا، مگر وزارت نے صرف سنگل فیز میٹر کے صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ طذرائع نے بتایا کہ اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

یاد رہے کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بجلی 14 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے اگست اور ستمبر کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جانے والا تھا۔ صارفین کی بڑی تعداد اس ریلیف کے حصول کے لیے روزانہ دفاتر کے چکر لگا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *