ملک میں رواں برس چائے کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ اور دستاویز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی 23 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا میں رواں برس چائے کی کھپت میں ریکارڈ ساز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ماہ اگست میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف اگست کے مہینےکے چائے کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ میں چائے کی درآمدات کا مجموعی حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اگست میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا اور جولائی کی نسبت اگست میں چائے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں برس بھتہ خوری کے 98 مقدمات درج، 242 ملزمان نامزد
دستیاب دستاویز کے مطابق جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی اور جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی اورجولائی اگست میں چائے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔

