مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونگے : پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین

مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونگے : پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین

پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے سربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان جمہوریت کیساتھ کھڑے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ آج گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کے تحفظ کے لیے تین ایمپائرز کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسی نے نواز شریف کی نااہلیت ختم کی
اورقاضی فائز نے ہم سے پارٹی کا نشان لیا ہے، انہوں نے کہا کہ قاضی فائز نے ہمیں نقصان دینے والے بنچ میں شمولیت اختیار کی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ جب تک دوسرا کوئی نہیں آئے گا ان کو بٹھاکر رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ آپ نے صرف ایک ریزولوشن سے ان کو توسیع دینا ہوگی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چرائی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں برس بھتہ خوری کے 98 مقدمات درج، 242 ملزمان نامزد

انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو، حمزہ کیمپ اور تمام فوٹیجز کو سامنے لانے کے لیے کمیشن بننا چاہیئے اورایک لاکھ پانچ ہزار ووٹ سے میں جیتا اور جیتوا کسی اور کو دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری کے سارے معاملے کو دبانے کے لیے یہ کیا جارہا ہے۔اگر رول آف لا نہیں ہوگا تو آمدنی کیسے آئے گی۔اوراوورسیز پاکستانی آپ پر اعتماد نہیں کرتا۔دبئی میں پاکستان کی 6 ہزار کمپنیاں رجسٹر کی۔ جنرل یحیی نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سب کچھ کیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں600 سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا انکشاف

شعیب شاہین نے کہا کہ جس طرح یہ قابض ہوئے آج یہ دوبارہ 1971 کو دہرانےجارہے ہیں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ 21 ستمبر کا جلسہ ہوگا، کشتیاں جلا کر لاہور پہنچنا ہے صرف ایک امید ہے وہ سپریم کورٹ ہے، شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے کے پی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کمیشن بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے 8 ستمبر کے جلسے میں لوگ تمام رکاوٹوں کے باوجود نکلے مولانا فضل الرحمان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے مولانا فضل الرحمان سمجھدار سیاستدان ہیں،وہ سمجھتے پیں کہ جو موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگا ختم ہوجائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *