بنگلادیش سے شکست ، چیئرمین پی سی بی کا بڑا بیان آگیا

بنگلادیش سے شکست ، چیئرمین پی سی بی کا بڑا بیان آگیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنے کی ٹھان لی۔

بنگلادیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کروں گا، پسِ پردہ بہت سارے معاملات چل رہے ہیں میرے الفاظ یاد رکھیں چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھ کہ بدقسمتی سے پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر سکی، قومی ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہیے تھا نہیں کھیل سکی، اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی۔

شان مسعود نے غلطیاں تسلیم کرلیں 

دوسری جانب پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کو ٹیم کے لیے سبق قرار دیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچ کو دیکھتے ہوئے تین فاسٹ بولرز رکھنے تھے لیکن پچ کو سمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی،  چوتھے روز میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن جب میچ ڈرا کی طرف لے کر جاتے ہیں تو پھر پریشر میں غلطیاں ہوتی ہیں، ہمیں لگا تھا کہ موسم کی وجہ سے پانچواں دن مکمل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بنگلا دیش نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی 23 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

 

editor

Related Articles