پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں: اگر پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو پارٹی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا اور درخواست پر موجود اعتراضات بھی دور کر دیے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو کل لاہور میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ہی طلب کی جا سکتی ہیں اور انہوں نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا تاہم یہ عملدرآمد صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود رہے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔