وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف قصر اسلام پہنچے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے، جبکہ دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 یہ بھی پڑھیں : وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے وزیراعظم کے ترجمان بھی اس دورے میں شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *