پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی تفصیلات پر غور کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ نیب کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو 3 نومبر 2023 کو نوٹس بھیجا گیا تھا، تاہم اس نوٹس میں جرم کی وضاحت نہیں کی گئی، بلکہ صرف جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو مستقبل میں سبسڈی دینے کی حکومتی نئی حکمتِ عملی سامنے آگئی

وکیل نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو دوبارہ بھیجا گیا نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے، اور نیب کے قانون کے مطابق نوٹس میں جرم کی وضاحت اور مانگی گئی تفصیلات کا ذکر ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوٹس کے وقت علی امین وفاقی وزیر تھے، اور نیب کے قوانین کے مطابق گواہی دینے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے دونوں نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ہر قسم کی کارروائی روکی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

عدالت نے نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اپنے کامنٹس جمع کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ سپریم کورٹ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے فیصلے کے بعد اس کیس پر کیا اثر پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *