پی ٹی آئی لاہور جلسہ : لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی لاہور جلسہ : لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کے21 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو کل مورخہ 20 ستمبر  کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدرکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عالیہ حمزہ ، سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی . فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی کل کیلئے طلب کر لیاہے. تین رکنی بنچ میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں. درخواست گزاروں کے وکلا اشتیاق اے خان اور سردار خرم لطیف کھوسہ سمیت دیگر نےپیروی کی. درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہے لیکن عدالت میں یقینی دہانی کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی گئی.

مزید پڑھیں: وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

درخواست میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنا چاہتی ہے لیکن جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے.۔لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو کل مورخہ 20 ستمبر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *