پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے اور پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیا ہے اورمالی سال 2022-23 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا۔ وزارتِ خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا ہے اورملکی مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملکی مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا ہے اورپاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے : بانی پی ٹی آئی عمران خان

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا ہے اورپاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اسی طرح پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا ہے اور مقامی قرض میں سب سے بڑا حصہ وفاقی حکومت کے بانڈز کا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کے بانڈز کی مد میں مقامی قرض 32 ہزار 793 ارب ہوگیا ہے۔پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مد میں مقامی قرض 28 ہزار ارب سے تجاوز ہے اورپاکستان اجارہ سکوک کی مد میں مقامی قرض 4 ہزار 766 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔پرائز بانڈز کی مد میں مقامی قرض 345 ارب روپے ہو چکا ہے۔وزارتِ خزانہ کی سرکاری دستاویز کے مطابق مقامی قرض میں فارن کرنسی لون 374 ارب روپے ہوگیا ہے اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 84 ارب روپے قرض واجب الادا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *