نئی گاڑی خریدنے والوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی

نئی گاڑی خریدنے والوں  کی بڑی مشکل حل ہو گئی

اسلام آباد: نئی گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس سے شہری بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایجنٹ مافیا کی روک تھام اور شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے نئی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ان ایس او پیز کے تحت اگر گاڑی کا مالک خود ایکسائز آفس نہیں آ سکتا، تو وہ کسی بھی شخص کو اپنی جانب سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مقرر کر سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ شخص ایک اتھارٹی لیٹر یا بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ آئے، جس میں متعلقہ شخص کا نام اور شناختی کارڈ نمبر شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

اس کے علاوہ اگر مالکان خود رجسٹریشن کارڈ وصول کرنے کے لیے نہیں آتے تو ان کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔ایکسائز آفس نے “ڈور اسٹیپ” پالیسی کے تحت گھر یا دفتر میں بھی نئی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت فراہم کی ہے، جس سے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید برآں اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں، پارکوں اور اہم شاہراہوں پر ایکسائز موبائل وین سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ایکسائز آفس کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت سرکاری فیس کی وصولی کے بعد جاری ہونے والے چالان ٹکٹ کو ضرور چیک کریں، جس میں فیس کی تمام تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے شہریوں کو بتایا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا ڈور اسٹیپ سہولت حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 051-111-383-383 پر ورکنگ ڈیز میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *