پی ٹی آئی کاجلسہ، انتظامیہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے : بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

پی ٹی آئی کاجلسہ، انتظامیہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے : بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے لاہور کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹیں کھڑی نہ کرے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ او سی جاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کا رکن جلسہ میں شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے : شعیب شاہین

ملک بھر سے لوگ جلسہ میں آئیں ، لاہور کی انتظامیہ سے ایک بار پھر گزارش کرتا ہوں کہ آج ہونے والےجلسے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں تاکہ عوام وقت پر جلسہ گاہ پہنچ سکیں اورہم مقررہ وقت پراپنا جلسہ ختم کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: مینار پاکستان کےتمام گیٹس پر پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

ان کاپی ٹی آئی ورکرز اور حامیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پُر امن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں ۔ کارکن تقریباً ایک بجے تک جلسہ گاہ کی طرف پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *